ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

snow

snow

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ آج بھی ان علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں مزید چند روز تک دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ ، پارا چنار ،قلات میں منفی دس ،ہنزہ ،کالام میں منفی نو کوئٹہ اور استور میں منفی چھ ریکارڈ کیاگیا۔ ملکہ کوہسار میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک رہا۔