ملیر: (جیو ڈیسک) ملیر ہالٹ پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں انسپکٹر اعظم اور ان کے بھائیوں شیر زمان اور زبیر محسود کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ ماڈل کالونی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایس ایس پی ملیر راو انوار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ پولیس انٹیلی جنس کے پاس ایک ماہ پہلے ہی اس طرح کے حملے کی اطلاعات تھیں۔