بالی وڈ کی ایک اور جوڑی نے اپنے فلمی سفر کو حقیقی سفر میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا جی بات ہو رہی ہے ریتیش اور جینیلیا کی۔ ریتیش اور جینیلیا نے فیصلہ کرلیا ہے ایک ہونے کا، بہت عرصے سے دونوں کو انتظار تھا کہ کب کھلیں گے سہرے کے پھول۔ ان کے فینز کو اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ دونوں نے اعلان کر دیا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بن جائیں گے ایک دوسرے کے جیون ساتھی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی دونوں طرف شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ریتیش اور جینیلیا نے سارے ساتھی فنکاروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے کرنا پڑے گا خاص انتظام۔ تب ہی تو دونوں طرف سے شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔