بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجمل قصاب نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دو ہزار دس میں سنائی جانے والی موت کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ دو ججز پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے ڈھائی ماہ کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دہشت گردی کی عدالت نے اجمل قصاب کو دو ہزارآٹھ میں ممبئی حملوں اور ایک سو چھیاسٹھ افراد کے قتل کے میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دی تھی۔