ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل مسترد

Ajmal kasab

Ajmal kasab

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے جبکہ احمد آباد کی خصوصی عدالت نے گجرات فسادات کے بتیس مجرموں کو سزا سنادی، انتیس ملزمان بری کر دئے گئے ۔

ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل پر فیصلہ آج سنایا گیا۔ چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ممبئی کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ سال فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کی طرف سے قصاب کو سنائی گئی موت کی سزا کی تو ثیق کر دی تھی جس کے بعد قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔