ممبئی (جیوڈیسک)ممبئی میں بال ٹھاکرے کے خلاف فیس بک پر تبصرہ کرنے والی 2لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ہونے والی لڑکیوں میں ایک نے فیس بک پر لکھا تھا۔ ٹھاکرے جیسے لوگ روزانہ پیدا ہوتے اور مرتے ہیں کیا اس وجہ سے شہر کو بند کر دینا ٹھیک ہے؟۔ اس تبصرے کو پسند کرنے والی ایک اور لڑکی کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کی رپورٹ درج کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے لڑکیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ تفتیش کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔