مملکت خدادا کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہونی چاہیے، شیخ محمد چوہان ، میاں سجاد

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن پنجاب اسمبلی شیخ محمد چوہان اور میاں سجاد ناصر نے کہا ہے کہ مملکت خدادا کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہونی چاہیے پاکستان میں قانون کی عملداری کی بجائے اقتدار کو فوقیت دینے والوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گذشتہ 65سالوں سے ہم اندھیروں میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں جس وجہ سے ایک زندہ قوم نہیں بن سکے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا آج ہم داخلی سطح پر با ہم دست و گریباں ہیں۔

افراتفری اور انتشار کا شکار ہیں جس سے مملکت خداداد پر دہشت گردی سمیت سنگین بحران کے باعث وجود خطرے میں پڑا ہوا ہے اگر ہم نے آپس میں اتحاد وی گانگت کا مظاہرہ نہ کیاتو تفریق کے سوالات پیدا کر کے اس عظیم الشان سلطنت کو خدانخواستہ کھو دیاتو یہ نہ صرف پاکستان کے حصول کے لیے دی گئی لاکھوں جانی قربانیوں سے غداری ہو گی اور برصغیر کی تاریخ سے اسلام اور مسلمان کا نام محو کرانے کے مجرم گردانے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مملکت خدادا کا تحفظ اس کے ستونوں سے وابستہ ہے جس کا تحفظ ہم سب کافر ض ہے قوموں کی بقا کا راز اپنے اسلاف کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد کرنے میں ہے ہمیں اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کو زندہ تابندہ رکھنے کے لیے ایک بار پھر 1947 ء کے جذبے کو اجاگر کرنا عمران خان کو کامیاب کرانا ہو گا تا کہ ملک میں جاری بحرانوں کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا تمام سیاستدانوں نے عوام سے دلفریب اور دلکش نعروں کے ذریعے ووٹ حاصل کیے مگر پانچ سالوں میں سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیااب عوام ان لٹیروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے تاریخ ساز شکست سے دوچار کریں گے۔