بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کو مین آف پیس کہنا مہنگا پڑگیا ہے۔ بھارت میں ان کے مخالفین میدان میں کود پڑے ہیں۔ سترہویں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کو مین آف پیس قرار دیا تو ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا کہ بھارت میں ان کے الفاظ سے کتنا بڑاطوفان کھڑا ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا نے کہا کہ من موہن سنگھ دوہزارآٹھ میں پاکستان سے نمٹنے کی بات کرتے تھے اور اب یوسف رضا گیلانی کو مین آف پیس کہہ رہے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی کوامن پسند شخصیت قراردینے کے بعد بھارتی میڈیا پر چھوٹے بڑے تجزیہ کار حسب توفیق بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔