منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرنے کیلئے نئی درخواست

mansoor ijaz

mansoor ijaz

میمو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے سپریم کورٹ میں اپنے موکل کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرنے کے لئے ایک اور درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیمنصور اعجاز کیخلاف دھمکی آمیز بیانات دیئے جارہے ہیں۔ پاکستان آنے پر منصور اعجاز کی جان اور ان کے ہمراہ لائے جانیوالے ثبوت ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ میمو کمیشن یا اس کے کسی ایک رکن کو بیرون ملک بیان ریکارڈ کا حکم جاری کرے۔ اس سے قبل اکرم شیخ کی یہ درخواست کمیشن مسترد کر چکا ہے۔