میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے خارج کردی ہے۔ درخواست گذار خالد جاوید ستی نے موقف اختیار کیا تھا کہ منصور اعجاز کے مختلف اخبارات میں پاکستان، پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف توہین آمیز مضامین سے ملک اور اداروں کی بدنامی ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گذار کے وکیل اسرار عباسی نے درخواست کے حق میں دلائل دیئے۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔