مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آفاق احمد نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امن وامان اور کارکنوں کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا میرے گھر کے اطراف لوگوں کو شرپسند عناصر پریشان کررہے اور ان سے ملنے آنے والے کارکنوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا ذوالفقار مرزا سے ملنے جاں گا، وہ ایک جہادی ہیں جو کراچی میں امن کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔