کراچی(جیوڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس(KUJ) اور سندھ اسپورٹس کے زیراہتمام منعقد کیا جانے والا منہاج برنا میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل کرکٹ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعدمیڈی کیم کو09وکٹوں سے شکست دے کرجیت لیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میںمیڈی کیم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے40اوور میں09وکٹوں کے نقصان پر رائل سی سی کو222رنز کا ٹارگٹ دیا ۔جوابی بیٹنگ میںرائل کرکٹ کلب نے36.2اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پرمطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔رائل کرکٹ کلب کے کھلاڑی محمد اسلم بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ عاقب رضوی نے آئوٹ ہوئے بغیر85 رنزبنائے۔میڈی کیم کے بائولر ذیشان علی نے08اوور میں 43رنزدے کر واحدوکٹ حاصل کی۔میڈی کیم کے کھلاڑی عمر امتیاز نے84رنز بنائے جبکہ عارض کمال78رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
رائل کرکٹ کلب کے بائولرامجد منظور نے02وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ رائل کرکٹ کلب کے کھلاڑی محمد اسلم کو قرار دیاگیا۔فائنل میچ کا آغاز مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر طارق عزیز نے گیند کو ہٹ لگا کرکیا جبکہ میچ کے مہمان خصوصی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھرپور داد پیش کی ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر و سینئر صحافی رفیق انصاری نے دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، محمد اصغر ، وسیم صدیقی ودیگر بھی موجود تھے ۔ امپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور محمد ریحان نے انجام دیئے جبکہ کمنٹری اسپورٹس جرنلسٹس قلب محمد نے کی۔