منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ختم نہ ہوسکی

State Bank of pakistan

State Bank of pakistan

مرکزی بینک(جیوڈیسک)شرح سود میں کمی کے باوجوود منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ختم نہ ہوسکی، مرکزی بینک نے ساڑھے چار کھرب سے زائد کی رقم پھر فراہم کر دی۔

مرکزی بینک کے مطابق مارکیٹ کو سرمائے کی فراہمی کے لئے سات دن کی مدت کے لئے ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ خریدے گئے۔ مجموعی طور پر چار کھرب چھتر کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ خریدے گئے ٹی بلز اور بانڈز پر شرح منافع نو اعشاریہ سات سات فیصد ہے۔