اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے رحمان ملک کو ہدایت کی ہے کہ موبائل سروسز کو شرپسند عناصر سے محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعظم ہاوس میں راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی اور عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے مناسب اقدامات پر رحمان ملک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ عید کے موقع پر بعض علاقوں میں موبائل سروسز بلاک کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
وزیر اعظم نے عید کے موقع پر امن امان کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر وزیر داخلہ کی کوششوں کی تعریف کی، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے جدید دور میں موبائل ایک اہم ضرورت ہے اور پاکستانی شہریوں کو بلا تعطل موبائل سروس جاری رکھی جائے ۔