اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان(ٹی ٹی پی) کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک بچاو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ الحاق کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سنگین بحرانوں میں مبتلا ہونے کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہے اور اب بھی تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہ ہوئی تویہ بحران ہم سب کو لے ڈوبے گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ موجودہ حکمران مشرف کے پیروکار ہیں اور اسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی ابتر ہوچکے ہیں غریب انسان دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ لٹیرے حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے اپنے بنک اکاونٹ ملک سے باہر بھر رکھے ہیں اگر اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک بچا تحریک میں شامل نہ ہوئی تو ملک کے حالات کسی کی اختیار میں نہیں رہیں گے اس موقعہ پر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے آئندہ الیکشن گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔