موجودہ نظام میںڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا ہے، یوسف یعفور
Posted on December 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات ( جی پی آئی) منہاج القرآ ن یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر مہر یوسف یعفور جنرل سیکرٹری سلیم رضا چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میںڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا ہے۔
کرپشن، برادری ازم،غنڈہ گردی،وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میںقومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
پر امن جمہوری تبدیلی ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری تبدیلی کے حقیقی ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں۔ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے وہ چند دن بعد ان میں موجود ہوں گے۔
کرپٹ نظام انتخاب جسد پاکستان کیلئے کینسر ہے ڈاکٹر طاہر القادری اسکی سرجری کیلئے آ رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ23دسمبر ،23مارچ کی طرح پاکستان کی سیاسی تاریخ میں امر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جائے گی۔ہم الیکشن کے نہیں نظام انتخاب کے خلاف ہیں اور 23دسمبر کو لاکھوں لوگ مینار پاکستان گرائونڈ پر پاکستانی قوم کے مسیحا کے استقبال کیلئے موجود ہوں گے۔