پینٹا گون کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے کہا ہے کہ مائیک مولن کو بھیجا گیا میمو متنازع تھا کیونکہ اس پر کسی کے دستخط نہیں تھے۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ مائیک مولن کا نہ تو منصور اعجاز سے کوئی رابطہ نہ تھا نہ ہی وہ انہیں جانتے تھے۔ میمو پر کسی کے دستخط بھی نہیں تھے مائیک مولن نے اسے قابل اعتبار نہیں سمجھا تھا کہ کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ میمو صدر زرداری کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ مائیک صرف مولن میمو لانے والی شخصیت کو جانتے تھے تاہم انہیں یہ علم نہیں تھاکہ یہ متنازع میمو منصور اعجاز نے تحریر کیا ہے۔انہوں نے میمو پڑھا اور فیصلہ کیا کہ اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ مائیک مولن نے دو روز قبل تصدیق کی تھی کہ انہیں ایک خفیہ میمو ملا تھا جبکہ امریکا کے سلامتی کونسل کے سابق مشیر جنرل جیمز جونز نے کہا تھا کہ خفیہ میمو انہوں نے اس وقت کے امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کو بھیجا تھا۔ مائیک مولن کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جیمز جونز کے بطور رابطہ کار بیانات ان کے ذاتی ہیں۔