مون سون بارشیں : بلوچستان کے کئی علاقے زیر آب

Balochistan rain

Balochistan rain

بلوچستان (جیوڈیسک)مون سون کی بارشوں نے سبی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آزاد کشمیر ، پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مون سون کی بارشوں نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی۔ سب سے زیادہ بارش سبی میں ستاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔شدید بارش کے باعث تلی ندی میں دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں جھل مگسی ، نصیر آباد، جعفر آباد اور ڈہرہ مراد جمالی میں بھی بادل جم کر برسے۔ نشیبی علاقے زیر آب اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ درجنوں مکانات میں پانی داخل اور مواصلاتی نظام درھم برھم ہوگیا۔

بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور ، گجرانوالہ ، بہاولپور ، حیدر آباد ، سکھر اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔