مناکو : (جیو ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور جین جولین راجرز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے پہلے راؤنڈ ہی میں ہار گئے۔ مناکو میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے مارک لوپز اور مارسل گرینولرز نے پاک،آسٹریلیا پیئر کو ڈبلز ایونٹ میں اسٹریٹ سیٹ میں زیرکرلیا۔
لوپز اور گرینولرز نے چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔شکست سے اعصام الحق کی لندن اولمپک میں براہ راست شرکت کے امکان کو دھچکا لگاہے۔ اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ میں اعصام الحق تیرہویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور انہیں اولمپک میں براہ راست شرکت کیلئے اگلے چند ہفتوں میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانا ہوگی۔