وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے موٹرسائیکل اور موبائل فون کی بندش کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ خفیہ اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹس اہمیت کی حامل تھیں۔ منگھو پیر میں پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیسری قوت امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس اور رینجرز کے سیکیورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔