موٹروے کا ایم ٹو سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

lahore motorway

lahore motorway

موٹر وے انتظامیہ نے دھند میں کمی کے بعد شاہراہ کے ایم ٹو سیکشن کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا ہے موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث رات کو ٹھوکر نیازبیگ لاہور سے فیض پور انٹرچینج تک شاہراہ بند کردی تھی۔ جس کے بعد مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔
دھند میں کمی کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موٹروے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کرلی جائیں۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز فوگ لائٹس اور شیشوں کو صاف رکھیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔