مہر محمد یوسف یعفور نے سرائے عالمگیر ، کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے تنظیمی دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان مذہبی سکالر ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع گجرات مہر محمد یوسف یعفور نے سرائے عالمگیر ، کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے تنظیمی دورہ کے دوران عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22سال بعد اصغر کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کی تائید کی ہے ، انہوںنے کہا کہ 1990کے انتخابات کے فوراً بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے ان انتخابات کو ایک سازش قرار دیا تھا ۔

جو کہ آج 22سال بعد سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ثابت ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مصر کی طرح عوام کو سڑکوں پر آنا ہو گا ، تا کہ ایک پر امن اور نئے معاشرے کی تشکیل دی جا سکے ، اس سلسلہ میں 23دسمبر کو مینار پاکستان کے سایہ تلے قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری اہم اعلان کرینگے اور پاکستان کی سیاست کے بارے میں اہم انکشافات کرینگے ، جو کہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت کے راہنما کو نصیب نہیں ہوئے ، منہاج القرآن ہی واحد جماعت ہے جو کہ پاکستان کا دفاع بہتر طریقے سے کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ، اور تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔