مہر محمد یوسف یعفور کی ملالہ یوسف زئی اور دیگر بچیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

گجرات (جی پی آئی) منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر نوجوان مذہبی سکالر مہر محمد یوسف یعفور نے ستارہ جرات حاصل کرنے والی معصوم ملالہ یوسف زئی اور دیگر بچیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ معصوم بچی جو کہ ملک و قوم کا اثاثہ ہے پر حملہ درندگی اور غیر انسانی فعل ہے ، حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ، وحشی اور انسان صفت درندے ہیں ، ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، معصوم ملالہ اور دیگر بچیاں بھی ان دہشت گردوں کی بربریت سے محفوظ نہیں ہیں ، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چھین لیا ہے ، انسان کے روپ میںبھیڑیوں نے ملالہ اور دیگر امن پسند اور محب وطن معصوم بچیوں پر حملہ نہیں کیا بلکہ یہ پوری انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ہر سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔