مہمند ایجنسی: افغان شدت پسندوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 لاپتہ

Peshawar

Peshawar

پشاور: (جیو ڈیسک) مہمند ایجنسی میں افغان شدت پسندوں کے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ اہلکار شہید اور دو لاپتہ ہو گئے۔ حملہ مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ اولائی پر کیا گیا۔ حملے میں چار اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چودہ لاپتہ ہو گئے جن میں سے بارہ واپس چیک پوسٹ پہنچ گئے ہیں۔ دو اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

شہداء میں حوالدار حضرت عمر، سپاہی ساجد، سپاہی شکور اور سپاہی رحیم نبی شامل ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچا دئے گئے ہیں۔