مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ چپری میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی

Security forces

Security forces

مہمند ایجنسی ( شکیل مو مند سے) مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ چپری میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ۔ اور ایک گھر سے اسلحہ و کارتوس برامد کیا گیا۔ جب کہ کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گھر میں کوئی موجودنہ تھا ۔

اور مشتبہ افراد نکل چکے تھے ۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔ جس کے نتیجہ میں 12.7 mm راکٹ ، تیس باکس کارتوس ، mm14.5کارتوس کے چالیس باکس اور 150 عدد دستی بم پکڑے گئے ۔

علاقہ میں سوات سکاوٹس کے دستے تعینات ہیں اور شدت پسندی کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے ۔