مہمند ایجنسی حملہ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی

John Kirby

John Kirby

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارراوئی حتمی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ جنرل کیانی کو تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں موجود امریکی اہلکار نے جنرل کیانی کو فراہم کردی تھی۔ رپورٹ دینے کا مقصد پاکستان کی عسکری قیادت کو معاملات سے باخبر رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی خارج از امکان نہیں مگر اس کا فیصلہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔ امریکی سینٹ کام نے رپورٹ میں کہا تھا کہ چھبیس نومبر کا حملے دونوں اطراف کے درمیان رابطوں کا فقدان کے باعث پیش آیا اور نیٹو کو آپریشن سے پہلے پاکستان سے رابطہ ضرورکرنا چاہئے۔