مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ، محمود الحسن

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ڈیزل ،پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ نے ضروریات زندگی کی ہر چیز کو مہنگا کر دیا ہے فی الحال ڈیزل ،پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کا حکومت کے پاس کوئی میکنزم نظر نہیں آتا اسی طرح عوا م پر ٹیکسوں کا برجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے عام آدمی کیلئے اتنے پیسے محال ہو گیا ہے کہ وہ شریفانہ زندگی گزار سکے استحصالی قوتوں کے قائم کردہ ظالمانہ سیاسی و سماجی نظام کی زنجیروں میںجکڑے عوام کو آزادی دلانے او رایک روشن ،خوشحال اور درخشاں مستقبل سے ہمکنار کرنے کیلئے انقلابی جدوجہد ضروری ہے۔

ان خیالات کااظہار ضلعی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ جدھر دیکھیں آپ کو بے اطمینانی ملے گی غریبوں کیلئے بد عنوانی ،کرپشن ،اقرباء پروری اور لاقانونیت کا بڑھتا ہوا وبال اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے استحصالی نقطہ عروج کو پہنچ گیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں ایک ایسی انقلابی سیاسی جماعت کی شدت سے ضرورت ہے جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوکر مایوسی کے اس دور میں قو م کو ایک روشن مستقبل کی نوید دے سکے اس لئے سیاسی مفکرین ،دانشور ،وکلاء ،صحافی اور ملک کے پڑھے لکھے نوجوان ملکر انقلابی جدوجہد کا آغاز کرنے کیلئے لائحہ عمل اختیار کریں ۔