مہنگائی پر کنٹرول کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، عبدالحفیظ شیخ

Abdul Hafeez Sheikh

Abdul Hafeez Sheikh

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہیکہ مہنگائی پر پچانوے فیصد کنٹرول کی ذمہ داری صوبوں کی ہے۔ پنجاب کے سوا پورے ملک میں ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو ساڑھے چار فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس سال افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آسکتی ہے اگر صوبے اجناس کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھیں۔ پنجاب کے سوا ملک بھر سے ٹیکسوں کی وصولی کی شرح 22 فیصد بڑھی ہے۔

پنجاب میں کمی پر پنجاب حکومت سے پوچھا جانا چاہیئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھا ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتا جو توقعات سے زیادہ اضافہ کی صورت میں ہماری معاشی منصوبہ بندی کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا حکومت کی معاشی ناکامیوں کو بڑھاکر پیش کرتا ہے جبکہ کامیابیوں کا ذکر نہیں کیا جاتا۔