نوبل انعام یافتہ جمہوریت پسند رہنما آنگ سوچی نے اپنے ملک کی عوام کو آمرانہ دور سے نجات دلانے کی غرض سے سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔میانمار کی یہ رہنما جب عوام کے درمیان گئیں تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ہر جگہ اپنی رہنما کی پذیرائی کی۔ آنگ سوچی ملک کے دور افتادہ مقام پر عوام کے مسائل سننے پہنچیں تو لوگ جوق در جوق ان سے ملنے آئے اور اپنی محبوب رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیقرار رہے ۔ یاد رہے کہ آنگ سوچی ملک کے عوام کی جمہوری آزادی کی جدوجہد میں بائیس برس تک قید میں رہیں مگر انہوں نے آمر کے آگے سر نہ جھکایا۔میانمار میں ہونے والے انتخابات میں سوچی اڑتالیس نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہیں۔فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں ان کی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی بھرپور حصہ لے رہی ہے۔