میانمار : اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،آنگ سانگ سوچی

suu kyi

suu kyi

میانمار(جیوڈیسک)میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سانگ سوچی نے کہا میانمار میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔پارلیمنٹ میں پہلے خطاب میں آنگ سانگ سوچی نے ارکان پر زور دیا کہ وہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کریں۔ انہوں نے کہا میانمار کو حقیقی جمہوری ملک بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام طبقات میں باہمی احترام کو فروغ دیا جائے۔

میانمار کے صوبے روہینگا میں جاری فسادات میں اب تک سیکڑوں مسلمانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔