ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ میانمر کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی مثبت قدم ہے ۔ اس سے تعلقات کی نئی سمت متعین ہوگی امریکی انتظامیہ میانمر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کو تعلقات اہمیت دے رہی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ ایسا کرنے سے میانمر سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ امریکا اپنا سفارتی عملہ بھی میانمر بھیجنے پر غور کرے گا۔ براک اوبامہ نے میانمر سے اعتماد پیدا کرنے کیلیے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔