میاں عطاء اللہ کے اعزاز میں حاجی غضنفر علی صدر الخدمت فاؤنڈیشن کھاریاں کا عشائیہ

گجرات: ناروے کے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت میاں عطاء اللہ کے اعزاز میں حاجی غضنفر علی صدر الخدمت فاؤنڈیشن کھاریاں کا عشائیہ ، ڈاکٹر سید احسان اللہ ، ڈاکٹر طارق سلیم ، چوہدری بہادر خاں ، چوہدری عمران انور ، میاں عابد محمود ، نوید احمد ، جمشید اقبال ، ، دلاور ، تنویر اختر ، عدنان افضل سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ، میاں عطاء اللہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات اور ارضی و سماری افات میں قابل تقلید کام کی تحسین کی ، اور کہا وطن سے دور رہ کر پاکستان اپنے ملک میں ناانصافی کرپشن ، ظلم و زیادتی پر نہ صرف فکر مند رہے ہیں ، بلکہ اپنے ملک میں بھی قانون کی عمل داری دیکھنا چاہتے ہیں ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا ہم عدل و انصاف کی بالا دستی اور پر امن معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، ہمارے اسلاف نے جس بڑے مقصد اور مشن کے لئے قربانیاں دی تھیں ان مقاصد کو پورا کرنا ہر فرد کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، چوہدری عمران انور ، حاجی غضنفر علی ، میاں عابد محمود نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔