مسلم لیگ نواز کے صدر میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے سے انکار کردیا ،کہتے ہیں استعفے دے کر حکومت کو کھلی چھوٹ نہیں دینا چاہتے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھیوں کی رائے ہے قومی اسمبلی سے استعفی دے دیا جائے لیکن ان کی جماعت استعفوں کا استعمال اس وقت کرے گی جب اس کا مناسب وقت آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی استعفے دیئے تو حکومت کو کھلی چھوٹ مل جائے گی اور جعلی اپوزیشن بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینکوں سے اتنے قرضے پچاس سال میں نہیں لئے گئے جتنے چار برس کے دوران حاصل کئے گئے۔