میرا کو صحافیوں کے ساتھ شام گزارنا مہنگا پڑگیا

meera

meera

کراچی : (جیو ڈیسک) اداکارہ میرا نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ شام گزاری، لیکن جب سوالات کی بوچھاڑ شروع ہوئی تو فوراً ہی بھاگ نکلیں۔ کراچی پریس کلب میں میرا کے اعزاز میں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے تقریب کا انعقاد کیا۔ شرکا نے میرا کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی، تو میرا خوشی سے پھولے نا سماسکیں۔ میرا جی کا موڈ اوران کا چہرہ خوشی سے کھل رہا تھا، انہوں نے صحافیوں کو اپنے سروں سے بھی محظوظ کیا۔

کبھی غمگین تو کبھی خوشی سے سرشار، موڈز کی ملکہ میرا جی کو گاتے گاتے جب اپنی دوست آفرین کی یاد آئی تو ان کی آنکھیں بھر آئیں، لیکن انہوں نے خود کو جلد ہی سنبھال لیا اور فلم انڈسٹری کی بقا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو اس سلسلے میں خط لکھیں گی۔ صحافیوں کے ساتھ شام ہو اور میرا جی سوالات سے بچ جائیں ایسا تو ممکن نہیں، جیسے ہی شادی کا سوال ان پر داغا گیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے شام کا اختتام کیا اور وہاں سے چلتی بنیں۔