امریکہ : (جیو ڈیسک) کونسل آف فیشن ڈیزائنر آف امریکہ کی جانب سے سب سے بڑے سالانہ ایوارڈ کا حقدار سابق ٹی وی چائلڈ اسٹار جڑواں بہنیں میری کیٹ اور ایشلے اولسن نے حاصل کر لیا۔ 25 سالہ جڑواں بہنوں کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے خواتین کے ملبوسات کی ڈیزائزائننگ میں نئے انداز متعارف کرائے جس پر انہیں ٹاپ امریکی ڈیزائنر ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ انہیں اس مقابلے میں نامزد مارک جیکب جیسے بڑے بڑے دیگر فیشن ڈیزائنرز کا بھی سامنا تھا۔
دوسری جانب جینٹ جیکسن نے خواجہ سراوں کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر دستاویزی فلم بنانے کیلئے بحیثیت ایگزیکٹیو پروڈیوسر معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ سچائی نامی اس فلم کی تیاری رواں سال موسم گرما میں شروع کر دی جائے گی، فلم میں خواجہ سراوں کو عام زندگی میں درپیش مسائل اور جدوجہد کو فوکس کیا گیا ہے۔
جینٹ جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کے اس پراجیکٹ کا مقصد خواجہ سراوں کے ساتھ کیے جانے والے استحصال کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنا ہے۔