مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ملکی اقتصادی صورتحال آج سے بہتر تھی،ملک ہمارے تجویز کردہ معاشی نظام پر چلتا تو آج ملائیشیا سے آگے ہوتا۔ رائے ونڈ مسلم لیگ نون کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے دور اقتدار میں ملکی معیشت نے بہت ترقی کی تھی۔معاشی شعبے میں جو تبدیلیاں لائی گئیں، انہیں جاری رکھا گیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی جماعتیں بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر سازشیں کرتی رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن نہ پہلے کسی سازش کا حصہ بنی اور نہ اب بنے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ جے ایف تھنڈر طیارے ان کے دور حکومت میں شروع کئے گئے تھے۔اجلاس میں اکتیس دسمبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام کا بھی اعلان کیا گیا۔