میلان فیشن ویک کا آخری دن جزیرہ سسلی کے ملبوسات چھائے رہے

Melan fashion week

Melan fashion week

میلان فیشن ویک (جیوڈیسک) میلان اٹلی کے شہر میلان میں رنگا رنگ فیشن ویک کے آخری دن بھی رنگوں اور خوشبووں کا میلا سجا رہا ۔ دھنک کے سارے رنگ ریمپ پر اتر آئے۔دنیا بھر کے معروف فیشن ڈیزائنر ان دنوں میلان میں موجود ہیں۔ جہاں فیشن ویک میں موسم گرما اور بہار کے نت نئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

فیشن ویک کے آخری دن جزیرہ سسلی کے روایتی ملبوسات چھائے رہے۔ خوبصورت ماڈلز دلکش ملبوسات میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ روایت اور جدت کے امتزاج سے تخیلیق کیے گئے دیدہ زیب ملبوسات حاضرین نے خوب پسند کیے۔