اسلام آباد : میمو اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ان کیمرا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی کریں گے۔ کمیٹی نے آج ہونے والے اجلاس میں میمواسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو طلب کر رکھا ہے تاہم ان کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔