میمو کمیشن کے سیکرٹری سجاد اکبر نے سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کو تحقیقات کیلئے دی گئی مدت میں توسیع کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کو تحقیقات کیلئے چار ہفتے کی میعاد دی تھی لیکن اس دوران اہم ترین گواہ منصور اعجاز کی پاکستان آمد میں تاخیر کے باعث تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں اس لیئے عدالت سے استدعا ہے کہ میمو کمیشن کو تحقیقات کیلئے دی جانے والی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے منصور اعجاز کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے دو مواقع دیئے لیکن وہ سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر کمیشن کے سامنے تاحال پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔