اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گا جبکہ حسین حقانی نے میمو کمیشن میں نئی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیشن تحقیقات کی بجائے انکے خلاف استغاثہ لارہا ہے۔
حسین حقانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میمو کمیشن کا کام منصور اعجاز کے الزامات کی تحقیقات کرنا تھا، کمیشن کی کارروائی سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انکی کوئی جائیداد نہیں، امریکی شہریت لی اور نہ لینے کا ارادہ ہے۔ کمیشن مساویانہ سلوک کرے اور ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔