وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہیعدلیہ اور کمیشن کی کارروائی میں حکومت رکاوٹ نہیں بن رہی ہے۔ منصور اعجاز کے نہ آنے سے جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ حیدرآباد میں وکلا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا پولیس اور دیگر فورسز منصور اعجاز کی سیکورٹی فراہم کرسکتے ہیں، ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی جو فوج کی سیکورٹی مانگی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوئی ہیں، صدر زرداری ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔