وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میمو نان ایشو ہے اسے ایشو بنا دیا گیا ہے۔ ساری سازشیں سینیٹ الیکشن سے فرار کے لئے کی جارہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ستائیس دسمبر یا اس سے پہلے بھی پاکستان آ سکتے ہیں۔جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہے مارشل لا کا کوئی خطرہ نہیں نگراں یا ٹیکنو کریٹس حکومت نہیں آ رہی ۔ میمو اسکینڈل نان ایشو ہے جس کو ایشو بنا دیا گیا ہے یہ سازش ہے جو سینٹ کے انتخابات سے فرار کی کوشش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی سے ملاقات مثبت رہی اور یہ ملکی مفاد میں ہے اس کا مقصد ملک میں موجود اداروں میں اتحاد پیدا کرنا تھا۔