مینز سنگل ٹینس فائنل:اینڈی مرے نے راجر فیڈررکو ہرادیا

andy mary tennis player

andy mary tennis player

لندن برطانیہ کے اینڈی مرے نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے لندن اولمپکس میں مینز سنگل ٹینس فائنل جیت لیا۔یاد رہے کہ یہ وہی مقام، وہی کورٹ اوروہی حریف ہے جس نے اٹھائیس دن پہلے ومبلڈن کے فائنل میں اینڈی مرے کو شکست سے دوچار کیا تھا۔جی ہاں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اسی مقام پر ومبلڈن فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو ہرایا تھا۔لیکن آج اسی آل انگلینڈ کلب میں ہواوں کارخ بدل گیا،اس بارسکہ چلا اینڈی مرے کا، جنہوں نے سوئس اسٹارسے گزشتہ ناکامی کابدلہ سودسمیت لیا،برطانوی کھلاڑی نے فیڈررکو ایک بھی سیٹ جیتنے نہیں دیا۔ اینڈی مرے نے مقابلہ چھ۔ دو ، چھ۔ ایک اور چھ۔ چار سے اپنے نام کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔