رومانیہ کے گلوکار ایڈورڈ مایا نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کانسرٹ کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ان کا مقصد میوزک کے ذریعے پاکستان میں محبت اور امن کو فروغ دینا ہے۔
ویلنٹائن ڈے پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹ کے بارے میں ایڈورڈ مایا کا کہنا تھا کہ وہ یہاں امن کے سفیر کی حیثیت سے آئے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کے منفی تاثرکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کنسرٹ کرنا ان کے لیے ایک چیلنج تھا جسے انہوں نے قبول کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ پولیو سے آگاہی کی مہم کو عالمی سطح پر متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ رومانین گلوکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محبت اور امن کو فروغ دینے کے لیے وہ پاکستان میں اپناپہلا کنسرٹ کریں گے۔