وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک منصوبہ نہیں مشن ہے ،غریب لوگوں کو اشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی ۔وزیر اعلی کے ہمراہ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ حسان ،ایم پی اے مہر اشتیاق ،پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آر ٹی ،ڈی جی ایل ڈی اے،ڈی سی او لاہور،چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر حکام بھی تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
عوام پہلے چار ہفتے میٹرو بس میں مفت سفر کریں گے ، وزیر اعلی نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک منصوبہ نہیں مشن ہے ،غریب لوگوں کو اشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی ۔
انہوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ میٹرو بس ڈپو کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں اور ڈرین کے تعمیراتی کاموں کو تیز کیا جائے ۔وزیر اعلی نے تین گھنٹے سے زائد میٹرو بس پراجیکٹ پر کاموں کا جائزہ لیا ۔کنٹریکٹر و دیگر حکام کو ہدایات بھی جاری کیں ۔