وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی منصوبوں پر تنقید کرنے والے عوام کی بھلائی نہیں چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے میٹرو بس پر اجیکٹ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ میٹرو بس ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ سسٹم بھی لاگو کیا جا ئے گا ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے عوام کی بھلائی نہیں چاہتے ۔خدمت خلق جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کروں گا ۔