پنجاب (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب نے بس میں سوار ہوکر میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کا معائنہ کیا ۔ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ حسان ،ایم پی اے اشتیاق احمد ،پراجیکٹ ڈائریکٹر میٹرو بس ،کمشنراور دیگر حکام وزیر اعلی کیساتھ تھے ۔
وزیر اعلی نے ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت منصوبے پر تعمیراتی کام پر پر پیش رفت کا جائزہ کیا ۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ میٹرو بس سروس سے لوگوں کا سفری انداز بدل جائے گا ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور ایک نئے خوبصورت روپ میں سامنا آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی عارضی تکلیف جلد مستقل راحت میں بدلنے والی ہے ۔وزیر اعلی نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیر اعلی کو تعمیراتی کام کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔