میچ فکسنگ الزامات: اطالوی کلب لازیو کے کپتان اسٹیفانو موری گرفتار

mori

mori

روم: (جیو ڈیسک) اٹلی کے اسٹیڈیا کلب لازیو کے کپتان اسٹیفانو موری کو میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لازیو کلب کے کپتان سمیت یووینٹس کے کوچ انٹونیو کونٹے بھی ان افراد میں شامل ہیں جن سے پولیس نے تحقیقات کی ہے ۔ لازیو کے کپتان اسٹیفانو موری پر سٹے بازی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ غیر قانونی بین الاقوامی سٹے بازی رنگ سے تعلق رکھنے پر ہنگری سے بھی 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔