لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں میچ فکسنگ الزام میں پابندی کا شکار چین کی بیڈمنٹن سٹار کھلاڑی یویانگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ ،فٹبال اور دیگر کھیلوں میں پھیلنے والی میچ فکسنگ کی وبا لندن گیمز میں بھی پہنچ گئی جس نے چین، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کی آٹھ کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا شکار چینی کھلاڑی یو یانگ نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
بیڈمنٹن کو خیر باد کہنے والی یو یانگ نے بیجنگ اولمپک کے ڈبلز میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ اسی ایونٹ کی مکسڈ ڈبلز کیٹگری میں وہ کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ سال لندن میں ہونے والی بیڈمنٹن کی عالمی چیمپئن شپ وہ ویمن ڈبلز میں سونے کے تمغے کی حق دار بنیں۔ دانستہ میچ ہارنے کے الزام پر پابندی کا شکار یو یانگ نے سوشل ویب سائٹ پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کو الوداع کہہ دیا۔ چین میں اس فیصلے پر ردعمل دیکھا گیا۔ بیڈمنٹن شائقین نے کھلاڑیوں پر پابندی کو سخت فیصلہ قرار دیا۔