امریکہ : (جیو ڈیسک)پوپ میوزک کی ملکہ مانی جانے والی امریکی گلوکارہ میڈونا نے میوزک ہسٹری کا ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اپنی نئی البم ایم ڈی این ایس کے ہٹ ہونے سے میڈونا نے ایلوس پریسلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایم ڈی این ایس میڈونا کا بارہواں سولو البم ہے اور یہ البم بھی پچھلی گیارہ البمز کی طرح یوکے میوزک چارٹ میں سر فہرست ہے، یوکے میوزک چارٹ کی تاریخ میں اب تک لیجنڈ امریکی گلوکار ایلوس پریسلے گیارہ ہٹ سولو البمز کے ساتھ سر فہرست تھے۔ تاہم اب میڈونا کی بارہویں سولو البم بھی میوزک چارٹ کی فہرست میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے جس سے ایلوس پریسلے کا چار دہائیوں پر محیط ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور میڈونا نے تاریخ رقم کردی ہے۔